حدیث نمبر: 1094
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : كُنَّا نُصِيبُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَغَانِمِنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ الْأَسْقِيَةَ وَالْأَوْعِيَةَ ، فَنُقَسِّمُهَا وَكُلُّهَا مَيْتَةٌ . ¤ قُلْتُ : لَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ حَدِيثٌ فِي آنِيَةِ الْمُشْرِكِينَ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ الْمَيْتَةِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ، ہمیں ( جنگ میں ) مشرکین کی طرف سے مال غنیمت میں مشکیزے اور برتن ملا کرتے تھے ، تو ہم انہیں تقسیم کر لیتے تھے ، وہ سب مردار ( جانور کی کھال ) کے بنے ہوتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے ان صحابی کے حوالے سے نقل کی ہے ، جو مشرکین کے برتنوں کے بارے میں ہے ، اس میں مردار ( جانور کی کھال ) کا ذکر نہیں ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1094
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔