مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور عورتوں میں سے شوہروں والیاں “
وَعَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ : ( وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ) ، قَالَ عَلِيٌّ : الْمُشْرِكَاتُ إِذَا سُبِينَ حَلَّتْ لَهُ ، وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : الْمُشْرِكَاتُ وَالْمُسْلِمَاتُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور عورتوں میں سے شوہروں والیاں ، البتہ ان کا معاملہ مختلف ہے جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں “ ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : مشرک عورتوں کو جب قیدی بنا لیا جائے تو ایسی عورت آدمی کے لئے حلال ہو جائے گی ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اس بارے میں مشرک اور مسلمان خواتین ( دونوں کا حکم برابر ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔