مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خیانت کرے “
حدیث نمبر: 10908
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَيْشًا فَرُدَّتْ رَايَتُهُ ، ثُمَّ بَعَثَ فَرُدَّتْ ، ثُمَّ بَعَثَ فَرُدَّتْ بِغُلُولِ رَأْسِ غَزَالٍ مِنْ ذَهَبٍ ، فَنَزَلَتْ : وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر روانہ کیا وہ واپس آ گیا پھر آپ نے ایک لشکر روانہ کیا وہ واپس آ گیا پھر آپ نے ایک لشکر روانہ کیا ، اور وہ واپس آئے ، تو انہوں نے سونے سے بنا ہوا ، ہرن کے بچے کے سر کی خیانت کی تھی ، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ” نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خیانت کرے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔