مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خیانت کرے “
حدیث نمبر: 10907
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ . قَالَ : مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَتَّهِمَهُ أَصْحَابُهُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خیانت کرے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے : نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ اس کے ساتھی اس پر تہمت عائد کریں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔