مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَفَاتِحَةِ الْكِتَابِ . باب: بسم اللہ الرحمن الرحیم اور سورت فاتحہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10810
وَفِي رِوَايَةٍ بِسَنَدِهِ : وَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنْ بُلْقِينَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَنْ هَؤُلَاءِ الْمَغْضُوبُ عَلَيْهِمْ ؟ فَأَشَارَ إِلَى الْيَهُودِ ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ . رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت جو اسی سند کے ساتھ منقول ہے اس میں یہ مذکور ہے : بلقین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آپ سے سوال کیا اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ کون لوگ ہیں جن پر غضب نازل کیا گیا ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کی طرف اشارہ کیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ پوری روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔