مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ فَرَائِضِ الْإِسْلَامِ وَسِهَامِهِ . باب: اسلام کے فرائض اور اس کے حصوں کا بیان
حدیث نمبر: 108
وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْإِسْلَامُ ثَمَانِيَةُ أَسْهُمٍ : الْإِسْلَامُ سَهْمٌ ، وَالصَّلَاةُ سَهْمٌ ، وَالزَّكَاةُ سَهْمٌ ، وَالْحَجُّ سَهْمٌ ، وَالْجِهَادُ سَهْمٌ ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ سَهْمٌ ، وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ سَهْمٌ ، وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ سَهْمٌ ، وَقَدْ خَابَ مَنْ لَا سَهْمَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِي إِسْنَادِهِ الْحَارِثُ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اسلام کے آٹھ حصے ہیں ، اسلام ( یعنی کلمہ شہادت ) ایک حصہ ہے ، نماز ایک حصہ ہے ، زکوۃ ایک حصہ ہے ، حج ایک حصہ ہے ، جہاد ایک حصہ ہے ، رمضان کے روزے ایک حصہ ہے ، نیکی کا حکم دینا ایک حصہ ہے ، برائی سے منع کرنا ایک حصہ ہے ، وہ شخص رسوا ہو گیا ، جس کا ( اِن میں سے ) کوئی حصہ نہ ہو “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ کذاب ہے ۔