مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الْوُضُوءِ مِنَ النُّحَاسِ . باب: تانبے کے برتن سے ) وضو کرنا
حدیث نمبر: 1076
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّهُ كَانَ يُوَضِّئُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَدَحٍ مُضَبَّبٍ بِنُحَاسٍ ، وَيَسْقِيهِ فِيهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ عَنِ الْقَاسِمِ ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ایسے پیالے کے ذریعہ وضو کروا رہے تھے ، جس پر تانبا لگا ہوا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس برتن میں سے پانی پی لیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے جس نے قاسم سے روایت نقل کی ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں ۔