مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الْوُضُوءِ بِالنَّبِيذِ . باب: نبیذ کے ذریعے وضو کرنا
حدیث نمبر: 1077
عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ : النَّبِيذُ وُضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدْ غَيْرَهُ . ¤ قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ : إِنْ كَانَ مُسْكِرًا فَلَا تَوَضَّأْ بِهِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
عکرمہ فرماتے ہیں : نبیذ اُس کے لیے وضو کا ذریعہ ہے ، جو اس کے علاوہ کچھ اور ( یعنی پانی ) نہیں پاتا ۔ امام اوزاعی فرماتے ہیں : اگر وہ نشہ آور ہو ، تو تم اُس کے ذریعے وضو نہ کرو !
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔