مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الْوُضُوءِ مِنَ النُّحَاسِ . باب: تانبے کے برتن سے ) وضو کرنا
حدیث نمبر: 1075
عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ : أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ لَا آتِيَ أَهْلِي فِي غُرَّةِ الْهِلَالِ ، وَأَنْ لَا أَتَوَضَّأَ مِنَ النُّحَاسِ ، وَأَنْ أَسْتَنَّ كُلَّمَا قُمْتُ مِنْ سُنَّتِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُبَيْدَةُ بْنُ حَسَّانَ ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں چاند کی ابتدائی تاریخوں میں ، اپنی بیوی سے قربت نہ کروں ، اور میں تانبے کے برتن سے وضو نہ کروں اور یہ کہ میں جب بھی بیدار ہوں تو مسواک کر لوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبیدہ بن حسان ہے اور وہ منکر الحدیث ہے ۔