مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الْوُضُوءِ بِالْمَاءِ الْمُسَخَّنِ . باب: گرم کئے گئے پانی کے ذریعے وضو کرنا
حدیث نمبر: 1074
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ : كَانَ أَبُو رَفَاعَةَ يُسَخِّنُ الْمَاءَ لِأَصْحَابِهِ ثُمَّ يَقُولُ : أَحْسِنُوا الْوُضُوءَ مِنْ هَذَا ، فَسَأُحْسِنُ مِنْ هَذَا ، فَيَتَوَضَّأُ بِالْمَاءِ الْبَارِدِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں : سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کے لیے پانی گرم کرتے تھے اور پھر یہ فرماتے تھے : اس کے ذریعے اچھی طرح وضو کرو ، میں اس سے بھی زیادہ اچھی طرح وضو کروں گا ، ( راوی بیان کرتے ہیں : ) اور پھر وہ خود ٹھنڈے پانی کے ذریعے وضو کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔