مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ أَخْرَجَ شَيْئًا مِنْ حَدِّهِ فَأَصَابَ بِهِ شَيْئًا . باب: جو شخص کوئی چیز اس کی حد سے باہر نکالے اور پھر اس چیز کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچا دے
حدیث نمبر: 10745
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَخْرَجَ شَيْئًا مِنْ حَدِّهِ ، فَأَصَابَ بِهِ إِنْسَانًا فَهُوَ ضَامِنٌ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مَالِكٍ ، عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ ، قَالَ الذَّهَبِيُّ : مَجْهُولٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کوئی چیز اس کی مخصوص حد سے باہر نکال دے اور پھر اس کے ذریعے کسی انسان کو نقصان پہنچا دے ، تو وہ شخص ضامن ہو گا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے مالک کی حسن بصری سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے امام ذہبی کہتے ہیں : وہ مجہول ہے ۔