حدیث نمبر: 10744
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " دِرْهَمٌ أُعْطِيهِ فِي عَقْلٍ ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ مِائَةٍ فِي غَيْرِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ الذَّهَبِيُّ : فِيهِ جَهَالَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ درہم جو میں کسی دیت کے سلسلے میں دوں میرے نزدیک اس کے علاوہ کسی اور سلسلے میں ایک سو درہم خرچ کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن عبدالاعلیٰ ہے امام ذہبی فرماتے ہیں : اس میں مجہول ہونا پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الديات / حدیث: 10744
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف