حدیث نمبر: 10743
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ فِي الرَّجُلِ يُسْتَقَادُ مِنْهُ ثُمَّ يَمُوتُ ، قَالَ : تُقْتَصُّ مِنْهُ دِيَتُهُ ، ثُمَّ إِنَّهُ يُطْرَحُ مِنْهُ دِيَةُ جُرْحِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں : جس سے بدلہ لیا جاتا ہے ، اور پھر وہ شخص مر جاتا ہے ، تو انہوں نے فرمایا : اس شخص کی دیت بدلے میں لی جائے گی اور پھر اس زخم کی دیت اس میں سے الگ کر لی جائے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند منقطع ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الديات / حدیث: 10743
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9734)»