مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الْوُضُوءِ بِالْمَاءِ الْمُسَخَّنِ . باب: گرم کئے گئے پانی کے ذریعے وضو کرنا
حدیث نمبر: 1073
عَنْ سَلَمَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْأَكْوَعِ - أَنَّهُ كَانَ يُسَخَّنُ لَهُ الْمَاءُ فَيَتَوَضَّأُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، إِلَّا إِنِّي لَمْ أَعْرِفْ مُحَمَّدَ بْنَ يُونُسَ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : اُن کے لیے پانی گرم کیا جاتا تھا ، تو وہ ( اُس گرم پانی کے ذریعے ) وضو کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ میں ( یعنی علامہ ہیثمی ) محمد بن یونس سے واقف نہیں ہوں ، جو امام طبرانی کے استاد ہیں ۔