مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابُ قَتْلِ الْخَطَأِ وَالْعَمْدِ باب: قتل خطا اور قتل عمد کا بیان
حدیث نمبر: 10722
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ; أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ : شِبْهُ الْعَمْدِ الْحَجَرُ وَالْعَصَا وَالسَّوْطُ وَالدَّفْعَةُ ، وَكُلُّ شَيْءٍ عَمَدْتَهُ بِهِ ، فَفِيهِ التَّغْلِيظُ فِي الدِّيَةِ ، وَالْخَطَأُ أَنْ يَرْمِيَ شَيْئًا فَيُخْطِئَ بِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ ابْنِ أَبِي لَيْلَى وَابْنِ مَسْعُودٍ ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ أَبِي لَيْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ” شبہ عمد پتھر یا عصا یا کوڑے یا دھکا دینے کے ذریعے ہوتا ہے ، اور ہر وہ چیز جس میں تم نے عمد کیا تھا اس میں دیت مغلظہ لازم ہو گی اور قتل خطا یہ ہے : کسی نے کوئی چیز پھینکی اور وہ غلطی سے ( مقتول کو ) لگ گئی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابن ابولیلی اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے درمیان اس روایت کی سند منقطع ہے ابن ابولیلی تک اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔