مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ قَاتَلَ لِعَصَبِيَّةٍ باب: جو شخص عصبیت کی وجہ سے جنگ کرے
حدیث نمبر: 10717
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ قَاتَلَ تَحْتَ رَايَةٍ يُقَاتِلُ عَصَبِيَّةً أَوْ يَنْصُرُ عَصَبِيَّةً ، فَقِتْلَتُهُ جَاهِلِيَّةٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کسی جھنڈے کے نیچے جنگ کرے اور وہ عصبیت کی بنیاد پر جنگ کرے یا عصبیت کی مدد کرے تو اس کی لڑائی جاہلیت کی لڑائی ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی قزعہ بن سوید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔