حدیث نمبر: 10712
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَمَّنَ رَجُلًا عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ ، فَأَنَا بَرِيءٌ مِنَ الْقَاتِلِ ، وَإِنْ كَانَ الْمَقْتُولُ كَافِرًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ كَثِيرَةٍ ، وَأَحَدُهَا رِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص کسی شخص کو اس کی جان کے حوالے سے امان دیدے اور پھر اسے قتل کر دے ، تو میں قاتل سے بری الذمہ ہوں اگرچہ قتل ہونے والا شخص کافر ہی کیوں نہ ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے کئی اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، اور ان میں سے ایک روایت ایسی ہے جس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الديات / حدیث: 10712
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح