مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ لَا تَعْزِيرَ عَلَى أَهْلِ الْمُرُوءَةِ وَالْكِرَامِ وَنَحْوِهِمَا باب: صاحب حیثیت اور ان جیسے لوگوں کو ( معمولی جرائم کی صورت میں ) سزا نہیں دی جائے گی
حدیث نمبر: 10700
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ لِتَدْلِيسِهِ ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالتَّحْدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مساجد میں حدود قائم نہ کی جائیں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے ، اور وہ اپنی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے اس نے سماع کی صراحت کی ہے ، اور اس نے تحدیث کی بھی صراحت کی ہے ۔