مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّاحِرِ باب: جادوگر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ : سَحَرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ ، فَاشْتَكَى لِذَلِكَ أَيَّامًا ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنَّ رَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ سَحَرَكَ ، عَقَدَ لَكَ عَقْدًا . فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا فَاسْتَخْرَجَهَا ، فَجَعَلَ كُلَّمَا حَلَّ عُقْدَةً وَجَدَ لِذَلِكَ خِفَّةً . فَذَكَرَ نَحْوَهُ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَقَدْ تَقَدَّمَتْ قِصَّةُ عَائِشَةَ مَعَ جَارِيَتِهَا فِي الطِّبِّ . ¤ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : راوی بیان کرتے ہیں : یہودیوں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کر دیا آپ اس کی وجہ سے کچھ دن بیمار رہے سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور بولے : یہودیوں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آپ پر جادو کیا ہے ، اور اس نے آپ کے لئے گرہیں لگائی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اس کی طرف بھیجا انہوں نے اس چیز کو نکالا تو وہ جیسے جیسے گرہ کھولتے گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت میں بہتری ہوتی گئی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ اس سے پہلے طب سے متعلق باب میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور ان کی کنیز کا واقعہ گزر چکا ہے ۔