مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ حَدِّ الْقَذْفِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ باب: زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی حد اور اس بارے میں وعید کا بیان
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ قَالَ : شَهِدَ أَبُو بَكْرَةَ ، وَنَافِعٌ ، وَشِبْلُ بْنُ مَعْبَدٍ عَلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ; أَنَّهُمْ نَظَرُوا إِلَيْهِ كَمَا نَظَرُوا إِلَى الْمِرْوَدِ فِي الْمُكْحُلَةِ ، فَجَاءَ زِيَادٌ ، فَقَالَ عُمَرُ : جَاءَ رَجُلٌ لَا يَشْهَدُ إِلَّا بِحَقٍّ ، فَقَالَ : رَأَيْتُ مَنْظَرًا قَبِيحًا وَابْتِهَارًا . قَالَ : فَجَلَدَهُمْ عُمَرُ الْحَدَّ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سیدنا نافع رضی اللہ عنہ سیدنا شبل بن معبد رضی اللہ عنہ نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے خلاف یہ گواہی دی کہ انہوں نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا اور یوں دیکھا کہ جس طرح کو سلائی سرمہ دانی میں ڈالی جاتی ہے پھر زیاد آئے ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک ایسا شخص آیا ہے جو صرف حق کے مطابق گواہی دے گا ، تو اس نے کہا: میں نے ایک ایسا منظر دیکھا جو قبیح اور قابل مذمت تھا ۔ راوی کہتے ہیں : تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو حد کے طور پر کوڑے لگوائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔