مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ قَذَفَ ذِمِّيًّا باب: اس شخص کا بیان جو کسی ذمی پر الزام لگائے
حدیث نمبر: 10688
عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَذَفَ ذِمِّيًّا حُدَّ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِسِيَاطٍ مِنْ نَارٍ " . فَقُلْتُ لِمَكْحُولٍ : مَا أَشَدَّ مَا يُقَالُ لَهُ ؟ قَالَ : يُقَالُ لَهُ : يَا ابْنَ الْكَافِرِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص کسی ذمی پر زنا کا الزام لگائے اسے قیامت کے دن آگ کے کوڑوں کے ذریعے حد لگائی جائے گی “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے مکحول سے دریافت کیا اس کو زیادہ سے زیادہ سخت الفاظ میں کیا کہا: جا سکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : انہیں یہ کہا: جا سکتا ہے کافر کے بچے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔