مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ الِاسْتِنْكَاهِ باب: منہ کی بو سونگھنے کا بیان
حدیث نمبر: 10680
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَدَّهُ ثُمَّ قَالَ : " اسْتَنْكِهُوهُ " فَاسْتَنْكَهُوهُ ثُمَّ رُجِمَ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس کر دیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا : ” اسے سونگھ کے دیکھو “ ۔ لوگوں نے انہیں سونگھ کر دیکھا پھر انہیں سنگسار کر دیا گیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔