مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَمْلُوكِ يَزْنِي باب: غلام کا زنا کرنا
حدیث نمبر: 10624
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَيْسَ عَلَى الْأَمَةِ حَدٌّ حَتَّى تُحْصَنَ ، فَإِذَا أُحْصِنَتْ بِزَوْجٍ ، فَعَلَيْهَا نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِمْرَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ” کنیز پر اس وقت تک حد لازم نہیں ہو گی جب تک وہ محصن نہیں ہوتی جب وہ شادی کے ہمراہ محصن ہو جائے گی تو اس کو ( آزاد ) محصنہ عورتوں کی سزا کا نصف سزا دی جائے گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ عبداللہ بن عمران کا معاملہ مختلف ہے ویسے وہ ثقہ ہے ۔