مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ أَتَى جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کی کنیز کے ساتھ زنا کرتا ہے
حدیث نمبر: 10623
وَعَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ لَا يَرَى عَلَيْهِ حَدًّا وَلَا عَقْرًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ . . ¤محمد محی الدین
امام شعبی بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ خیال تھا کہ اس شخص پر نہ حد جاری ہو گی اور نہ مہر لازم ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ امام شعبی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔