مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَمْلُوكِ يَزْنِي باب: غلام کا زنا کرنا
حدیث نمبر: 10625
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ مُقَرِّنٍ الْمُزَنِيَّ جَاءَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ ، فَقَالَ : إِنَّ جَارِيَةً لَهُ زَنَتْ ، فَقَالَ : اجْلِدْهَا خَمْسِينَ ، قَالَ : لَيْسَ لَهَا زَوْجٌ ، قَالَ : إِسْلَامُهَا إِحْصَانُهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَلْقَ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
ابراہیم بیان معقل بن مقرن مزنی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے : کہ ان کی کنیز نے زنا کا ارتکاب کیا ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم اسے پچاس کوڑے لگاؤ انہوں نے کہا: اس کنیز کا شوہر نہیں ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کا اسلام اس کا احصان ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں کی ہے ۔