مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ أَتَى جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کی کنیز کے ساتھ زنا کرتا ہے
عَنْ مَعْبَدٍ وَعُبَيْدٍ ابْنَيْ عِمْرَانَ بْنِ ذُهْلٍ قَالَا : أُتِيَ ابْنُ مَسْعُودٍ بِرَجُلٍ ، فَقَالَ : إِنِّي زَنَيْتُ ، قَالَ : إِذًا نَرْجُمُكَ إِنْ كُنْتَ أُحْصِنْتَ ، قَالُوا : إِنَّمَا أَتَى جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : إِنْ كُنْتَ اسْتَكْرَهْتَهَا فَأَعْتِقْهَا ، وَأَعْطِ امْرَأَتَكَ جَارِيَةً مَكَانَهَا ، فَقَالَ : وَاللَّهِ لَقَدِ اسْتَكْرَهْتُهَا وَضَرَبْتُهَا ، فَلَمْ يَرْجُمْهُ ، وَأَمَرَ بِهِ فَضُرِبَ دُونَ الْحَدِّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَعُبَيْدٌ وَمَعْبَدٌ لَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤عمران کے دو صاحبزادے معبد اور عبید بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص کو لایا گیا ہے اس نے کہا: میں نے زنا کیا ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا ایسی صورت میں ہم تمہیں سنگسار کر دیں گے اگر تم محصن ہوئے لوگوں نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کی کنیز کے ساتھ زنا کیا ہے تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر تو تم نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے تو تم اس کنیز کو آزاد کر دو اور اس کی جگہ اپنی بیوی کو ایک کنیز اور لے کے دو اس نے کہا: اللہ کی قسم میں نے اس کنیز کے ساتھ زبردستی کی ہے اور اسے مارا ہے تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے سنگسار نہیں کروایا انہوں نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے حد سے کم سزا دی گئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عبید اور معبد دونوں سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔