مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ مِنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ باب: جو شخص محرم عورت کے ساتھ زنا کرے
حدیث نمبر: 10621
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : لَيْسَ بِذَاكَ ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ : كَانَ مِنَ الْحُفَّاظِ الرَّحَّالِينَ . وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِيسَى لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ” وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جو کسی محرم عورت کے ساتھ زنا کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید سے نقل کی ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں وہ پائے کا نہیں ہے امام ذہبی کہتے ہیں وہ حافظان حدیث اور علم کے لئے سفر کرنے والوں میں سے ایک ہے ایک راوی عبدالعزیز بن عیسیٰ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔