مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ هَلْ تُكَفِّرُ الْحُدُودُ الذُّنُوبَ أَمْ لَا باب: کیا حدود گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں یا نہیں بنتی ہیں
حدیث نمبر: 10596
وَفِي رِوَايَةٍ : " مَنْ أَصَابَ ذَنْبًا ، وَأُقِيمَ عَلَيْهِ حَدُّ ذَلِكَ الذَّنْبِ ، فَهُوَ كَفَّارَتُهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَهُوَ ابْنُ خُزَيْمَةَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں ” جو شخص کسی گناہ کا ارتکاب کرے اور اس گناہ کی حد اس پر جاری ہو جائے تو وہ حد اس کا کفارہ بن جائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور وہ ابن خزیمہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔