مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ هَلْ تُكَفِّرُ الْحُدُودُ الذُّنُوبَ أَمْ لَا باب: کیا حدود گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں یا نہیں بنتی ہیں
حدیث نمبر: 10595
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَيُّمَا عَبْدٍ أَصَابَ شَيْئًا مِمَّا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ ، ثُمَّ أُقِيمَ عَلَيْهِ حَدُّهُ ، كَفَّرَ عَنْهُ ذَلِكَ الذَّنْبَ " . ¤محمد محی الدین
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ” جو بندہ کسی ایسی چیز کا ارتکاب کرے جسے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہو اور پھر اس پر حد جاری ہو جائے تو وہ حد اس سے اس گناہ کو ختم کر دیتی ہے “ ۔