مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَدِّ يَثْبُتُ عِنْدَ الْإِمَامِ فَيُشْفَعُ فِيهِ باب: جب حاکم کے سامنے حد ثابت ہو جائے ، اور پھر اس بارے میں سفارش کی جائے
حدیث نمبر: 10564
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي مُلْكِهِ " . وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَحْكَامِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رَجَاءُ بْنُ صُبْحٍ صَاحِبُ السَّقْطِ ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کی سفارش اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد میں رکاوٹ بن رہی ہو ، تو وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بادشاہی کے بارے میں اس کے خلاف کرتا ہے “ ۔
یہ روایت اس سے پہلے احکام سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رجاء بن صبح ہے ، جو ” صاحب سقط “ ہے ، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔