مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَوْلَادِ الزِّنَا باب: زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کا بیان
حدیث نمبر: 10554
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " وَلَدُ الزِّنَا لَيْسَ عَلَيْهِ مِنْ إِثْمِ أَبَوَيْهِ شَيْءٌ " . ثُمَّ قَرَأَ : " وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے پر اس کے ماں باپ کے گناہوں میں سے کوئی چیز لاگو نہیں ہو گی “ ۔ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی : ” کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن محمد بن جعفر مدائنی ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔