مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَوْلَادِ الزِّنَا باب: زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَاقٌّ ، وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ ، وَلَا مَنَّانٌ ، وَلَا وَلَدُ زَنْيَةٍ " . قُلْتُ : رَوَاهُ النَّسَائِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ : وَلَا وَلَدُ زَنْيَةٍ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَابَانُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ( والدین کا ) نافرمان شخص ، باقاعدگی سے شراب پینے والا شخص ، احسان جتانے والا شخص اور زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے : ” زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جابان ہے ۔ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔