مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ زِنَا الْجَوَارِحِ باب: اعضاء کا زنا
حدیث نمبر: 10543
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ ، وَالرِّجْلَانِ تَزْنِيَانِ ، وَالْفَرْجُ يَزْنِي " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ : " وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ " . وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُمَا جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” دونوں آنکھیں زنا کرتی ہیں دونوں پاؤں زنا کرتے ہیں ، اور شرمگاہ زنا کرتی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اور دونوں ہاتھ زنا کرتے ہیں “ ۔ امام بزار اور امام طبرانی دونوں کی سند عمدہ ہے ۔