مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ رَفْعِ الْقَلَمِ عَنْ ثَلَاثَةٍ باب: تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ : عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ ، وَالْمَعْتُوهِ حَتَّى يُفِيقَ ، وَالصَّبِيِّ حَتَّى يَعْقِلَ أَوْ يَحْتَلِمَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حَمْزَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے ، سوئے ہوئے شخص سے جب تک وہ بیدار نہیں ہو جاتا ذہنی توازن کی خرابی کا شکار شخص جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتا اور بچے سے جب تک اسے عقل نہیں آ جاتی ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) جب تک وہ بالغ نہیں ہو جاتا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : یہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ بن حمزہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔