مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الِاسْتِجْمَارِ بِالْحَجَرِ . باب: پتھر کے ذریعے استنجاء کرنا
حدیث نمبر: 1051
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : مَا كَانُوا يَغْسِلُونَ اسْتَاهَهُمْ بِالْمَاءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ إِلَّا أَنَّهُ يُنْسَبُ إِلَى التَّخْلِيطِ وَالْغَلَطِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : پہلے لوگ ( قضائے حاجت کے بعد ) اپنی شرمگاہ پانی کے ذریعے دھویا نہیں کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن اس کی نسبت اختلاط کا شکار ہونے اور غلطی کرنے کی طرف کی گئی ہے ۔