مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الِاسْتِجْمَارِ بِالْحَجَرِ . باب: پتھر کے ذریعے استنجاء کرنا
حدیث نمبر: 1052
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ بَالَ ، فَمَسَحَ ذَكَرَهُ بِالتُّرَابِ ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ : هَكَذَا عُلِّمْنَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ جَنَاحٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : اُنہوں نے پیشاب کرنے کے بعد اپنی شرمگاہ کو مٹی کے ذریعے پونچھ لیا ، پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہو کر بولے : ہمیں اسی طرح کرنے کی تعلیم دی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی روح بن جناح ہے اور وہ ضعیف ہے ۔