مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ دَرْءِ الْحَدِّ باب: حد کو پرے کرنا
حدیث نمبر: 10489
عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - : ¤ ادْرَءُوا الْحَدَّ وَالْقَتْلَ عَنْ عِبَادِ اللَّهِ مَا اسْتَطَعْتُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي نُعَيْمٍ ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ اخْتِلَاطِهِ ، وَلَكِنَّ الْقَاسِمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَدِّهِ ابْنِ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
قاسم بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” تم سے جہاں تک ہو سکے اللہ کے بندوں سے حد ( کی سزا ) اور قتل ( کی سزا ) کو پرے کرو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابونعیم کی مسعودی سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ انہوں نے ان کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے ان سے سماع کیا تھا لیکن قاسم نامی راوی نے اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔