حدیث نمبر: 10452
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ مَوْلَى عَلِيٍّ قَالَ : ¤ شَهِدْتُ مَعَ عَلِيٍّ عَلَى النَّهْرِ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قَتْلِهِمْ ، قَالَ : اطْلُبُوا الْمُخْدَجَ ، فَطَلَبُوهُ فَلَمْ يَجِدُوهُ ، وَأَمَرَ أَنْ يُوضَعَ عَلَى كُلِّ قَتِيلٍ قَصَبَةٌ ، فَوَجَدُوهُ فِي وَهْدَةٍ فِي مُنْتَقَعِ مَاءٍ ، رَجُلٌ أَسْوَدُ مُنْتِنُ الرِّيحِ ، فِي مَوْضِعِ يَدِهِ كَهَيْئَةِ الثَّدْيِ عَلَيْهِ شَعَرَاتٌ . فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ قَالَ : صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ، فَسَمِعَ أَحَدَ ابْنَيْهِ - إِمَّا الْحَسَنَ أَوِ الْحُسَيْنَ - يَقُولُ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَرَاحَ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ هَذِهِ الْعِصَابَةِ ، فَقَالَ عَلِيٌّ : لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا ثَلَاثَةٌ ، لَكَانَ أَحَدُهُمْ عَلَى رَأْيِ هَؤُلَاءِ ، إِنَّهُمْ لَفِي أَصْلَابِ الرِّجَالِ ، وَأَرْحَامِ النِّسَاءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے غلام ابوجعفر فراء بیان کرتے ہیں : میں نہر کے پاس سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا جب وہ ان لوگوں کو قتل کر کے فارغ ہوئے ، تو انہوں نے فرمایا : اس شخص کو تلاش کرو جس کا ایک ہاتھ نا مکمل ہو لوگوں نے انہیں تلاش کیا ، تو وہ انہیں ملا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ حکم دیا کہ ہر مقتول پر چھری رکھی جائے ، تو وہ شخص انہیں ایک نشیبی جگہ پر پانی کے قریب انہیں مل گیا وہ ایک سیاہ فام شخص تھا جس کی ظاہری حالت بدبودار تھی اور اس کے ایک ہاتھ کی جگہ چھاتی کی مانند تھی جس پر کچھ بال تھے جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کی طرف دیکھا تو ارشاد فرمایا : اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے دونوں صاحبزادوں میں سے کسی شاید سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کو یا شاید سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ یہ کہتے ہوئے سنا ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ، جس نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت کو اس گروہ سے نجات عطا کر دی ہے ، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اگر سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت میں سے صرف تین افراد باقی رہ جائیں تو ان میں سے کوئی ایک شخص ان لوگوں کے مسلک پر ہو گا اور یہ لوگ ابھی مردوں کی پشتوں میں اور عورتوں کے رحموں میں ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب قتال أهل البغي / حدیث: 10452
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف