حدیث نمبر: 10440
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ أَنَّ أَبَا الْوَضِيءِ عَبَّادًا حَدَّثَهُ ، قَالَ : كُنَّا عَامِدِينَ إِلَى الْكُوفَةِ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : فَذَكَرَ حَدِيثَ الْمُخْدَجِ ، قَالَ عَلِيٌّ : فَوَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ ، ثَلَاثًا ، فَقَالَ عَلِيٌّ : ¤ أَمَا إِنَّ خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَنِي بِثَلَاثَةِ إِخْوَةٍ مِنَ الْجِنِّ ، هَذَا أَكْبَرُهُمْ ، وَالثَّانِي لَهُ جَمْعٌ كَثِيرٌ ، وَالثَّالِثُ فِيهِ ضَعْفٌ . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

یزید بن ابوصالح بیان کرتے ہیں : ابووضی عباد نے انہیں یہ بات بتائی ہے ہم لوگ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ کوفہ جا رہے تھے ۔ راوی کہتے ہیں : پھر انہوں نے مخدج والی روایت ذکر کی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا : اللہ کی قسم ! نہ تو میں نے غلط بیانی کی ہے ، اور نہ ہی میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے ۔ انہوں نے تین مرتبہ یہ بات کہی پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ” میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ تین لوگ جنات کے بھائی ہیں ، اور یہ ان میں سب سے بڑا ہے ان میں سے دوسرا وہ ہے ، جس کے ساتھ بڑا لشکر ہو گا اور تیسرا وہ ہو گا جس میں کچھ کمزوری پائی جاتی ہو گی “ ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب قتال أهل البغي / حدیث: 10440
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح