مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب قتال أهل البغي— باغیوں سے جنگ کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِي الثُّدَيَّةِ وَأَهْلِ النَّهْرَوَانِ باب: ذوثدیہ اور اہل نہروان کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَكَرَ - يَعْنِي ذَا الثُّدَيَّةِ - الَّذِي يُوجَدُ مَعَ أَهْلِ النَّهْرَوَانِ - فَقَالَ : " شَيْطَانُ الرَّدْهَةِ ، يَحْتَدِرُهُ رَجُلٌ مِنْ بُجَيْلَةَ ، يُقَالُ لَهُ : الْأَشْهَبُ أَوِ ابْنُ الْأَشْهَبِ ، عَلَامَةٌ فِي قَوْمٍ ظَلَمَةٍ " . قَالَ سُفْيَانُ : قَالَ عَمَّارٌ الدُّهْنِيُّ حِينَ حَدَّثَ : جَاءَ بِهِ رَجُلٌ مِنَّا مِنْ بُجَيْلَةَ . فَقَالَ : أَرَاهُ مَنْ دُهْنٍ . يُقَالُ لَهُ : الْأَشْهَبُ أَوِ ابْنُ الْأَشْهَبِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ یعنی سیدنا سعد بن ابی وقاص صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ذکر کیا یعنی ذوثدیہ کا ذکر کیا جو اہل نہروان کے ساتھ پایا گیا تھا آپ نے ارشاد فرمایا : پہاڑ کی کھوہ میں موجود شیطان ، جسے بجیلہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اوپر سے نیچے کی طرف سے لے کر آئے گا اس شخص کا نام اشہب ہو گا ( راوی کو شک شاید یہ الفاظ ہیں : ) ابن اشہب ہو گا اور وہ تاریک قوم میں علامت ہو گا ۔ سفیان نامی راوی کہتے ہیں : عمار دہنی نے جب یہ بات بیان کی تو یہ بتایا : ہمارے بجیلہ قبیلے میں سے ایک شخص اسے لے کر آیا تھا راوی کہتا ہے میرا خیال ہے ، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : وہ دہن سے تھا ، اُسے اشہب یا ابن اشہب کہا: جاتا تھا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔