مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الِاسْتِجْمَارِ بِالْحَجَرِ . باب: پتھر کے ذریعے استنجاء کرنا
حدیث نمبر: 1041
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُوتِرْ ، إِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ ، أَمَا تَرَى أَنَّ السَّمَاوَاتِ سَبْعٌ ، وَالْأَرَضِينَ سَبْعٌ ، وَالطَّوَافَ سَبْعٌ " . وَذَكَرَ أَشْيَاءَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَزَادَ : " وَالْجِمَارَ " ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ( استنجاء کرتے ہوئے ) جب کوئی شخص ڈھیلے استعمال کرے ، تو اسے طاق تعداد میں انہیں استعمال کرنا چاہیے ، بے شک اللہ تعالیٰ طاق ہے ، اور وہ طاق کو پسند کرتا ہے ، کیا تم نے یہ نہیں دیکھا کہ آسمان سات ہیں ، اور زمینیں سات ہیں ، اور طواف کے چکر سات ہوتے ہیں ( راوی بیان کرتے ہیں : ) انہوں نے اور بھی کچھ چیزوں کا ذکر کیا ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں رحمہ اللہ ” والجمار “ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔