حدیث نمبر: 1042
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَجْمِرْ ثَلَاثًا " . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ : " إِذَا تَغَوَّطَ أَحَدُكُمْ فَلْيَمْسَحْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ " . ¤ رَوَاهُمَا أَحْمَدُ ، وَرِجَالٌ " إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ " ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب کوئی شخص ڈھیلے استعمال کرے ، تو اسے تین ڈھیلے استعمال کرنے چاہیے “ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جب کوئی شخص پاخانہ کرے ، تو اسے تین مرتبہ پونچھنا چاہیے “ ۔ یہ دونوں روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور ” جب کوئی شخص ڈھیلے استعمال کرے “ والی روایت کے راوی ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1042
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔