حدیث نمبر: 1040
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ : أَهْرَقْتُ الْمَاءَ ، وَلَكِنْ لِيَقُلْ : أَبُولُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” کوئی بھی شخص یہ ہرگز نہ کہے کہ میں نے پانی بہایا ہے ، اُس کو یہ کہنا چاہیے : میں نے پیشاب کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمن بن عنبسہ ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1040
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «المعجم الكبير للطبراني بقية الميم باب الواو ما اسند واثلة مكحول الشامي ، 18018 مسند الشاميين للطبراني ما انتهى إلينا من مسند بشر بن العلاء اخي عبد الله ما انتهى إلينا من مسند مكحول الشامي مكحول ، 3327»