حدیث نمبر: 10349
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ رِعْيَةَ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ لَهُ كِتَابًا فَرَقَعَ بِهِ دَلْوَهُ ، فَمَرَّتْ بِهِ سَرِيَّةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَاقُوا إِبِلًا لَهُ ، فَأَسْلَمَ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَمَّا مَا أَدْرَكْتَ مِنْ مَالِكَ بِعَيْنِهِ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَأَنْتَ أَحَقُّ بِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ رِعْيَةَ ، وَقَدْ رَوَاهُ قَبْلَ هَذَا عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین

ابواسحاق نے سیدنا رعیہ جہنی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک مکتوب بھیجا انہوں نے اس کے ذریعے اپنے ڈول کو پیوند لگا دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگی مہم ان کے پاس سے گزری انہوں نے ان صاحب کے اونٹ ہانک لئے بعد میں یہ صاحب مسلمان ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تمہیں اپنا جو مال تقسیم ہونے سے پہلے بعینہ ملتا ہے ، تو تم اس کے زیادہ حق دار ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ، اور وہ مدلس ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ وہ روایت مختلف ہے ، جو ابن اسحاق نے سیدنا رعیہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور وہ اس سے پہلے ابواسحاق کے حوالے سے امام شعبی سے نقل ہو چکی ہے ، اور ابواسحاق کے حوالے سے ابوعمرو شیبانی کے حوالے سے نقل ہو چکی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10349
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4636)»