حدیث نمبر: 10333
وَعَنْ عُرْوَةَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ بَعَثَ الْحَارِثَ بْنَ أَوْسِ بْنِ النُّعْمَانِ أَخِي بَنِي حَارِثَةَ مَعَ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ إِلَى كَعْبِ بْنِ الْأَشْرَفِ ، فَلَمَّا ضَرَبَ ابْنَ الْأَشْرَفِ أَصَابَ رِجْلَ الْحَارِثِ ذُبَابُ السَّيْفِ فَحَمَلَهُ أَصْحَابُهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

عروہ بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے سیدنا حارث بن اوس بن نعمان رضی اللہ عنہ کو بھیجا جن کا تعلق بنو حارثہ سے تھا انہیں سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ کعب بن اشرف کی طرف بھیجا جب انہوں نے کعب بن اشرف پر ضرب لگائی ، تو حارث بن اوس کی ٹانگ پر تلوار کا کونہ لگ گیا تو ان کے ساتھی انہیں اٹھا کر لے آئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10333
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3386)»