مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ السَّرَايَا وَالْبُعُوثِ باب: چھوٹی بڑی جنگی مہمات کعب بن اشرف کا قتل
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَشَى مَعَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ ثُمَّ وَجَّهَهُمْ ، وَقَالَ : " انْطَلِقُوا عَلَى اسْمِ اللَّهِ ، اللَّهُمَّ أَعِنْهُمْ " . يَعْنِي النَّفَرَ الَّذِينَ وَجَّهَهُمْ إِلَى كَعْبِ بْنِ الْأَشْرَفِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا وَجَّهَ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ وَأَصْحَابَهُ إِلَى كَعْبِ بْنِ الْأَشْرَفِ لِيَقْتُلُوهُ ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ : ثُمَّ رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَيْتِهِ . وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ساتھ چلتے ہوئے بقیع غرقد کی طرف جا رہے تھے پھر آپ نے ان لوگوں کی طرف رخ کیا اور فرمایا : تم اللہ کا نام لے کر روانہ ہو جاؤ اے اللہ تو ان کی مدد کرنا راوی کہتے ہیں : یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لیے یہ فرمایا تھا جنہیں آپ نے کعب بن اشرف کی طرف بھجوایا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کو کعب بن اشرف کی طرف بھجوایا تھا تاکہ وہ اسے قتل کر دیں ( اس وقت یہ واقعہ پیش آیا ) باقی روایت حسب سابق ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر واپس تشریف لے آئے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ مدلس ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔