مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ غَزْوَةِ حُنَيْنٍ باب: غزوہ حنین کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ حَبِيبٍ الْعَوْذِيِّ [ عَنْ أَبِيهِ ] قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْمُحَبَّقِ - فَقَالَ : وُلِدْتُ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَبُشِّرَ بِي أَبِي ، فَقَالُوا : وُلِدَ لَكَ غُلَامٌ ، فَقَالَ : سَهْمٌ أَرْمِي بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَبُّ إِلَيَ مِمَّا بَشَّرْتُمُونِي بِهِ ، وَسَمَّانِي سِنَانًا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَحَبِيبٌ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ . ¤عبدالصمد بن حبیب عوذی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ہم نے سیدنا سنان بن سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ایک جنگ میں حصہ لیا تو انہوں نے بتایا : میں غزوہ حنین کے دن پیدا ہوا تھا میرے بارے میں جب میرے والد کو خوشخبری سنائی گئی اور لوگوں نے کہا: کہ آپ کے ہاں بیٹا ہوا ہے ، تو انہوں نے فرمایا : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک سنان ( یعنی تیر ) پھینکوں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا جس کی تم نے مجھے خوشخبری سنائی ہے پھر انہوں نے میرا نام سنان رکھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے حبیب نامی راوی سے ان کے صاحبزادے کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے ۔