مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ غَزْوَةِ حُنَيْنٍ باب: غزوہ حنین کا بیان
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : لَمَّا انْهَزَمَ الْمُسْلِمُونَ يَوْمَ حُنَيْنٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَغْلَتِهِ الشَّهْبَاءِ يُقَالُ لَهَا : دُلْدُلٌ ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " دُلْدُلُ اسْدِي " . فَأَلْزَقَتْ بَطْنَهَا بِالْأَرْضِ حَتَّى أَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِفْنَةً مِنْ تُرَابٍ ، فَرَمَى بِهَا وُجُوهَهُمْ ، فَقَالَ : " حم ،لَا يُنْصِرُونَ " . ¤ فَانْهَزَمَ الْقَوْمُ وَمَا رَمَيْنَاهُمْ بِسَهْمٍ ، وَلَا طَعَنَّاهُمْ بِرُمْحٍ ، وَلَا ضَرَبْنَا بِسَيْفٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ حنین کے موقع پر جب مسلمان پسپا ہو گئے ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے شہباء خچر پر سوار تھے جس کا نام دلدل تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : اے دلدل تم بیٹھ جاؤ تو اس نے اپنا پیٹ زمین کے ساتھ ملا لیا ، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹھی بھر مٹی لی اور وہ ان لوگوں کی طرف پھینکی آپ نے فرمایا : حم لا ینصرون تو دشمن پسپا ہو گیا حالانکہ ہم نے نہ انہیں کوئی تیر مارا تھا نہ کوئی نیزہ مارا تھا نہ انہیں تلوار کے ذریعے ضرب لگائی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن محمد بن قاسم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔