مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الِاسْتِنْزَاهِ مِنَ الْبَوْلِ وَالِاحْتِرَازِ مِنْهُ لِمَا فِيهِ مِنَ الْعَذَابِ . باب: قضائے حاجت کے دوران کلام کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1024
وَعَنْ عِيسَى بْنِ يَزْدَادَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلْيَنْثُرْ ذَكَرَهُ ثَلَاثًا " . قَالَ زَمْعَةُ : " مَرَّةً ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ يُجْزِئُ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ : " فَإِنَّ ذَلِكَ يُجْزِئُ عَنْهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ يَزْدَادَ ، تُكُلِّمَ فِيهِ أَنَّهُ مَجْهُولٌ ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ . ¤محمد محی الدین
عیسی بن یزداد ، اپنے والد کے حوالے سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب کوئی شخص پیشاب کرے ، تو وہ اپنی شرمگاہ کو تین مرتبہ جھاڑ دے “ ۔ زمعہ کہتے ہیں : ایک مرتبہ کر لے ، یہ اُس کے لیے کفایت کر جائے گا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : یہ اُس کے لئے کفایت کر جائے گا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن یزداد ہے ، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے کہ وہ مجہول ہے ، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے ۔