حدیث نمبر: 10170
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ : اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ مِنَ الْأَنْصَارِ : أَنَسُ بْنُ مُعَاذِ بْنِ أَوْسِ بْنِ عَبْدِ عَمْرٍو . وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ : ثَعْلَبَةُ بْنُ عَنَمَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَالْقَرِينَانِ . ¤
محمد محی الدین

ابن شہاب بیان کرتے ہیں : غزوہ خندق کے موقع پر انصار میں سے سیدنا انس بن معاذ بن انس بن اوس بن عبد عمرو رضی اللہ عنہ اور انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثعلبہ بن عنمہ رضی اللہ عنہ نے جام شہادت کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ اس سے پہلے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے ، جس میں دو افراد کے ایک ساتھ شہید ہونے کا ذکر ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10170
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح